• news

خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن  تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار  

لاہور (نامہ نگار) خاتون پر تشدد کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیف سٹی نے خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کروا دیا۔ خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی۔ طیش میں آکر خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ خاتون کی جانب رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بے ہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا۔
 خاتون نے 15 پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی جس پر سیف سٹی ٹیم نے خاتون کی شکایت پر فورا پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ’’ویمن سیفٹی ایپ‘‘ انسٹال کریں۔  اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن