• news

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو مذہب سے دور کیا جا رہا ہے: طاہر القادری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف میں پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مذہب اور خدا سے دور کیا جا رہا ہے۔ اس فتنے کا رد اور نوجوانوں کو فکری انتشار سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج اور ذمہ داری ہے۔ یہ فرسٹریشن اور ڈپریشن کے مارے ہوئے لوگ ہیں جن کا اپنا علم ناقص اور محدود ہے، وہ لامحدود کے وجود کا احاطہ کیسے کر سکتے ہیں؟۔ قرآن واحد کتاب ہے جو غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ جو کتاب اپنے ماننے والوں کو غور و فکر اور تدبر کی دعوت دے وہ کیسے غلط ہو سکتی ہے؟۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ علم کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کریں، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقویٰ و طہارت کے موضوع پر تربیتی خطاب کیا، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے فقہی سوالوں کے جواب دئیے۔ ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی اور سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سرفراز قادری نے علم اور مراکزِ علم کے موضوع پر لیکچر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن