ہائیکورٹ‘ پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناعی جاری
لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
،درخواست گزار کے وکیل فیصل چودھری نے موقف اپنایا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔