• news

 لاہور ہائیکورٹ کا غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار گیا کیا کہ ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے قانون کے منافی ضمانت مسترد کی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن