• news

ہائیکورٹ‘ ٹوئٹر بندش کیس میں  فریقین سے جواب طلب 

لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر بندش کیس میں فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا، شاکر محمود کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ 2 ماہ سے ٹوئٹر بند ہے، 17 فروری کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ٹوئٹر بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ، وزارت داخلہ کو ٹوئٹر بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن