• news

اصلاحات پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: عارف سندھیلہ 

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، زر اعت، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبو ں میں اصلاحات پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالا اور اب بھی عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب بھی ملکی ترقی کا ایجنڈا پورا کرے گی۔ ماضی میں بھی ہماری حکومت نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے اور انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وطن عزیز کو ایشین ٹائیگر بنایا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن