ہیلی کاپٹر نہیں مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس خریدی جارہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہور( این این آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی پنجاب حکومت ہیلی کاپٹر خریدنے جا رہی ہے لیکن مریم نواز اپنے لئے نہیں مریضوں کے لئے ایئر ایمبولینس خرید رہی ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اپنا موجود جہاز ابھی بھی مریضوں کے لئے استعمال کرنے کا حکم دے چکی ہیں ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو نالائق آج تک ڈولیوں پر لوگوں کو لٹکاتے ہیں وہ جل کر خاک ہو چکے ہیں اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتے ہیں۔