غزہ،ہسپتال پر بمباری،محاصرے میں فلسطینی شہید،اسماعیل ہانیہ کی بہن گرفتار
غزہ (آئی این پی) غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث 25 افراد شہید ہوگئے ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی غزہ میں القصی اسپتال پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18 مارچ سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی محاصرہ کے باعث اب تک 21 مریض شہید ہوچکے ہیں۔ اسپتال کے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 32 ہزار 782 فلسطینی شہید اور 75 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ جنگ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال میں 2 ہفتے تک جاری رہنے والے چھاپے کے بعد انخلا کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ’فوجیوں نے الشفا ہسپتال کے علاقے میں آپریشن مکمل کرلیا ہے اور ہسپتال کے علاقے سے باہر نکل گئے ہیں۔ 400 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہسپتال سے درجنوں لاشیں ملی ہیں۔‘الجزیرہ کے مطابق ایک نرس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ الشفا ہسپتال کے اندر محاصرے کے دوران ہمارے پاس مریضوں کا علاج کرنے کے آلات نہیں تھے، ہم ان کا علاج یا تدفین نہیں کر سکتے تھے۔ ’ہسپتال میں لاشوں کی بو ہر طرف پھیل گئی ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی بہن کو اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا، اسرائیلی پولیس نے 57 سالہ صباح عبد کو حماس سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے صباح عبد ہنیہ اسرائیل کی شہری ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی ، الجزیرہ چینل اسرئیل میں بند کرنے کی منظوری اسرئیلی پارلیمنٹ نے دی ۔ اسرئیل الجزیرہ چینل پر غزہ جنگ میں حماس کی حمایت کا الزام لگاتا رہا ہے۔