پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ’’نظریہ ضرورت‘‘ کو بریک لگانا ضروری: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں کے خط پر جوڈیشل انکوائری کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی معذرت کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے 7رکنی بنچ تشکیل کی بجائے فل کورٹ بنچ تشکیل دے کر اس کی سماعت تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے نظریہ ضرورت پر بریک لگا کر ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ امن و استحکام معیشت، سیاست، ریاست سب عدل سے ہی وابستہ ہے لہٰذا آج ججز پر دباؤ جیسے معاملے کو اگنور نہیں کرنا چاہئے۔