• news

رمضان کا آخری عشرہ‘ مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا

لا ہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں 21ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی۔ مختلف علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ شہر میں کہیں بھی سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 52روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکانداروں نے70روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز اول 190روپے کی بجائے 250 سے260، پیاز درجہ 170کی بجائے180 سے 190، ٹماٹر  اول100 کی بجائے140روپے، ٹماٹر دوم85 کی بجائے 100 سے 110روپے، لہسن دیسی240 روپے کی بجائے370 سے 380، لہسن ہرنائی400 کی بجائے450، لہسن چائنہ 605روپے کی بجائے 680، ادرک تھائی لینڈ605 روپے کی بجائے800، ادرک چائنہ595 کی بجائے 800، کھیرا فارمی33روپے کی بجائے55، میتھی50 کی بجائے 65روپے، بینگن60 کی بجائے 75سے80، بند گوبھی 95 کی بجائے 110 سے 120، پھول گوبھی50کی بجائے90،شملہ مرچ190کی بجائے230سے240،شلجم 33روپے کی بجائے35روپے،مٹر90کی بجائے120،اروی190کی بجائے 250سے260،کریلا 230کی بجائے 300سے310،بھنڈی 300کی بجائے 350سے360،کچنار 250کی بجائے320 سے 330،سبز مرچ درجہ اول150کی بجائے240،لیموں چائنہ105کی بجائے250،مونگرے105کی بجائے120،مولی14کی بجائے35سے 40روپے،پالک فارمی30روپے کی بجائے40روپے،گھیا کدو100کی بجائے 120،گاجر چائنہ65کی بجائے90روپے، گاجر دیسی53کی بجائے65 سے 70روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ اول220کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی  اول325کی بجائے 400،سیب سفید اول180روپے کی بجائے240روپے،کیلا اول درجن 195کی بجائے250،کیلا  دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول185کی بجائے 200،انار قندھاری340کی بجائے550،مسمی  اول درجن125کی بجائے190،کینو اول درجن330کی بجائے370روپے، کینو دوم درجن180کی بجائے250،خربوزہ  اول 155کی بجائے200روپے، خربوزہ دوم105کی بجائے160روپے، سٹرابری اول250 کی بجائے300، سٹرابری درجہ دوم 130 کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن