کئی شہروں میں سی ٹی ڈی آپریشن، 22 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد، اسلحہ برآمد
لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں 232خفیہ آپریشنز کئے۔ 233مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم تنظیموں کے 22 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میںثناء اللہ' محمد شہزاد' مدثر تاج ' فضل مولا' سید محمد الیاس صدام ' گل اعظم اسد اللہ' رحمان اللہ قاری' محمد سمیع اللہ ' شفیق آصف' سید نبی' فہد اسلام ' ذیشان اختر ' رضا بیگ ' محمد اسامہ اعظم، محمد زبیر قاسمی ' شعیب اختر ' عابد عرفان عباسی' سید عبدالحلیم ' عبدالرحمن خدائی ' عمر فاروق سہیل ' رانا محمد یاسر اور محمد کوثر شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال' میانوالی' خانیوال' راولپنڈی' لاہور' بہاولنگر' اٹک 'گوجرانوالہ' سرگودھا' بہاولپور ' میانوالی اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ 07، 2 موبائل فونز اور 66055روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔