صوبوں ؓ کیلئے پانی کی 30فیصد قلت کا تخمینہ معاملات خوش اسلو بی سے طے پا گئے ترجمان ارسا
اسلام آباد (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا عبدالحمید مینگل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صوبائی محکمہ آبپاشی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں واپڈہ اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے۔ خریف سیزن میں دریاوں میں پانی کا بہائو اور صوبوں کے لیے پانی کے تخمینے لگا لیے گئے۔ ارسا کے مطابق خریف سیزن میں 30فیصد پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔ خریف سیزن میں دریاوں میں9 کروڑ 94 لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔ ارسا کے مطابق صوبوں کے لیے6 کروڑ36 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا۔ پنجاب کو3 کروڑ11 لاکھ، سندھ2 کروڑ88 لاکھ کے پی کو8 لاکھ، بلوچستان کو28 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جائے گا۔ سندھ اور پنجاب پانی کی تقسیم کے حوالے سے آبزرویشن سیل ایکٹیو کریں گے، پنجاب سندھ کا اور سندھ پنجاب کے پانی کو مانیٹر کرے گا واپڈا حکام نے تربیلا ڈیم پر توسیعی تعمیری کاموں پر بریفنگ دی۔ تربیلا تھری، فور اور فائیو منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کمیٹی ممبر ارسا پنجاب اور سندھ پر مشتمل ہے، کمیٹی منصوبوں کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کر کے اتھارٹی کو جمع کرائے گا، ایک کروڑ 36 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ خریف سیزن میں7 کروڑ36 لاکھ ایکڑ فٹ پانی آبپاشی کے لیے دستیاب ہو گا۔ ترجمان ارسا خالد ادریس کے مطابق اجلاس میں تمام امور خوش اسلوبی سے طے پائے۔