• news

مقبوضہ کشمیر تلاشی کارروائیان جاری مزید 7نوجوان گرفتار عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ 

 سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔نوجوانوں کو قصبے کے علاقے فروٹ منڈی کراسنگ سے ایک تلاشی کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔ بارہمولہ کے4 نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے  ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور کوٹ بھلوال جیل جموں  منتقل  کر دیا گیا ہے جبکہ تین اور نوجوانوں فیصل احمد، عاقب اور عادل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب  سرینگرمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی ٹیکس دہشت گردی سمیت عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔کانگریس کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں بی جے پی حکومت کی جانب سے محکمہ انکم ٹیکس کو سیاسی انتقام کی خاطر ٹیکس دہشت گردیکے لیے استعمال کرنے پر تنقید کی گئی۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  عید الفطر پرمسلمانوں  پر پابندیاں  نہ عائد کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ  کہا کہ ہم انتظامیہ سے توقع رکھتے کہ اس بار ان پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی، خاص کر صیام جمعۃ الوداع ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ شبِ قدر اور عیدالفطر پر بھی کوئی پابند نہیں رہے گی۔  کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی  حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت مٹانے اور معیشت کو تباہ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور سیاسی ناانصافیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن