عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو طلب
لاہور ( این این آئی) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔چیئرمین رئویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہو گا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔