رقم وصولی کا فیصلہ درست نہیں‘ عطاء الحق ‘ اسحاق ڈار‘ پرویز رشید‘ فواد حسن کی درخواستیں منظور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ کرپشن یا اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔