• news

ورلڈ آٹزم ڈے: واپڈا ہاؤس لاہور کو نیلی روشنیوں سے سجا دیا گیا  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ آٹزم ڈے کی مناسبت سے واپڈا ہاؤس کو روشنیوں کی مدد سے نیلا کر دیا گیا۔  واپڈا کی جانب سے یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے تحت آٹزم بارے آگاہی پیدا کرنے اور اس میں مبتلا افراد  اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں یہ دن  ہر سال 2 اپریل کو منایا جاتا  ہے۔ مقصد عالمی سطح پر لوگوں کو بچوں کی ذہنی نشوونما اور آٹزم  بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن