• news

فیصل آباد‘ گجرات میں 3 خواتین: پیر محل میں بچے سے 2 برس تک زیادتی 

فیصل آباد‘ گجرات‘ پیر محل (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) اوباش ملزموں نے دو خواتین کو زبردستی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے نواحی 240 گ ب موڑ کی رہائشی (الف) کو اوباش ملزم شفیق نے کام کے بہانے بلایا اور اسے خالی مکان میں لے جا کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور قانونی کارروائی کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ نواحی علاقہ 147 ر ب سے لال وغیرہ (ف) کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں گاؤں کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ گجرات تھانہ ککرالی کے علاقہ کتوار کے رہائشی ناظم نے راشن دینے کے بہانے خاتون کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر ملزم 24 گھنٹے میں پکڑ لیا ہے۔ پیرمحل میں اوبا شوں نے 2 سال تک 13سالہ بچے سے زیادتی کی، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گا ئوں 307گ ب کے مکین شاہد نذیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اوباش مجاہد علی ولد فقیر محمد نے عرصہ 2 سال قبل جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے میرے بیٹے (ع) کو حویلی میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تو مذکورہ اوباش کا ساتھی زین ولد خالد نے ویڈیو بنا لی اور بعد ازاں دونوں بلیک میل کر کے بیٹے کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ زبان کھولنے پر قتل کر دینے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ آخر کار متاثرہ بچے نے تنگ آکر راز سے پردہ اٹھا دیا۔ تھانہ چٹیانہ پولیس نے شاہد نذیر کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن