فیصل آباد: بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا\ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 67 ر ب کے عبدالرحمان کو اپنی والدہ ساجدہ بی بی کے کردار پر شک تھا۔ گزشتہ روز عبدالرحمان نے والدہ کو غلط حرکات سے منع کیا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر عبدالرحمان نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے اپنی والدہ ساجدہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔