• news

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے چیلنج 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ موجودہ حکومت عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے،وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔ اسی طرح لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کے گوشت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ  اضافے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ  آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء  سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عدالت حکومت کو اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم دے اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن