غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔غلام مرتضیٰ جتوئی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دور ان عدالت نے غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔