بین سٹوکس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے دستبردار‘ انگلش بورڈ کی تصدیق
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرکٹر بین سٹوکس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔انگلش بورڈ کے مطابق بین سٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا اولین فوکس بائولنگ کیلئے مکمل فٹ ہونا ہے۔