• news

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے  وزیر صحت خیبر پی کے کا حکومت پنجاب کو خط 

پشاور (نیٹ نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے خیبر پی کے کی حکومت نے حکومت پنجاب سے رابطہ کر کے تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر صحت خیبر پی کے نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خبروں پر تشویش ہے۔ خیبر پی کے کے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل بشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن