سٹاک مارکیٹ 869 پوائنٹس اضافے کیساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 67756 پر بند
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 67 ہزار 873 کی بلند ترین سطح بنائی تاہم کاروبار کا اختتام 869 پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 756 پر ہوا۔ حصص بازار میں آج 36 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 90 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے بڑھ کر 9452 ارب روپے ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔