• news

 طالبان عوام کی حمایت سے جیتے، ٹی ٹی پی کے پاس ایسا کچھ نہیں، افغان وزیر 

کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات سے اپنا مسئلہ حل کریں کیونکہ کہ پاکستان میں  دہستگردی کے شعلے افغانستان پہنچ رہے ہیں۔عمری نے ٹی ٹی پی کو مخاطب کرکے کہا کہ طالبان کو افغان عوام کی حمایت حاصل تھی اس لیے جیتے جبکہ ٹی ٹی پی کو اس کا سواں حصہ حمایت بھی شاید حاصل نہ ہو۔ اگر تم سو سال بھی اپنے نظام سے لڑو اور کامیابی حاصل کرکے وزیر دفاع یا وزیر داخلہ بننے کے خواب دیکھو تو ہمیں اس سے کچھ لینا دینا نہیں،لیکن پاکستان میں لڑائی ہمارے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے اور آگ کے شعلے افغانستان پہنچ رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن