روزے ختم ہونے کے قریب‘ سبزیوں پھلوں کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں 23 ویں روزے پر بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے بتایا کہ ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 205روپے کی بجائے290، پیاز درجہ دوم 190کی بجائے220، ٹماٹر درجہ اول100کی بجائے130روپے، ٹماٹر درجہ دوم90 کی بجائے100روپے، لہسن دیسی250روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی430کی بجائے550، لہسن چائنہ615روپے کی بجائے700، ادرک تھائی لینڈ600روپے کی بجائے780، ادرک چائنہ590 کی بجائے750، کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60، میتھی50 کی بجائے60روپے، بینگن70 کی بجائے85، بند گوبھی100 کی بجائے110، پھول گوبھی40 کی بجائے90، شملہ مرچ170 کی بجائے220، شلجم 30روپے کی بجائے40روپے، مٹر100 کی بجائے160، کریلا 190 کی بجائے 250، کچنار 280 کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول 135کی بجائے250، لیموں چائنہ115 کی بجائے250، مونگرے105کی بجائے120، مولی14 کی بجائے40روپے، پالک فارمی30روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ65 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی57 کی بجائے69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے، کیلا درجہ اول درجن 190 کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن140 کی بجائے170، امرود درجہ اول185 کی بجائے200، انار قندھاری340 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن 125کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن330 کی بجائے370روپے، کینو درجہ دوم درجن180کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 155 کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم105 کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول250 کی بجائے300، سٹرابری درجہ دوم130کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔