• news

سانگھڑ: ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5  بچے انتقال کر گئے

سانگھڑ (نیٹ نیوز) سانگھڑ میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال کرگئے۔سانگھڑ کے گاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اْلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن