سعودی عرب ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے۔ وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پر معاہدہ ہوگا۔