• news

پرائیویٹ حج سکیم کے خواہشمند پیکج کا انتخاب احتیاط سے کریں: وزارت مذہبی امور 

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں۔ حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی اکائونٹ میں کریں۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2024 ء کے تحت حج گروپ آرگنائزر کے لیے پیکجز کی تعداد وزارت نے منظور یا متعین نہیں کی ہے بلکہ وہ اپنے طور پر یہ پیکج تیار کریں گے اور حاجی کے ساتھ حج معاہدہ میں مکتب کی کٹیگری اور دیگر سہولیات کی تفصیلات دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن