وزیراعلیٰ کی اصلاحات سے پنجاب میں فروغ تعلیم کو عملی شکل ملے گی: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نوجوان طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیکس دینے کے اعلان کے بعد اب مزید تعلیمی اصلاحات کرنے جا رہی ہیں جن سے صوبہ میں فروغ تعلیم کو عملی شکل ملے گی۔ غریب اور بے سہارا خواتین کو گھروں کے دروازے پر راشن پہچانا مریم نواز کا احسن اقدام ہے۔ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی خدمت کا مشن تیزی سے جاری رکھا جائے گا اور عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں مقررہ مدت میں پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت ملک کو موجودہ تمام بحرانوں سے نکالے گی، اس عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر بھی اپنے قائدین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔