بلوچستان کابینہ کی تشکیل ایک بار پھر تاخیر کا شکار
کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کابینہ کی تشکیل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔