• news

عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی:عظمیٰ بخاری

لاہور( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جو عدلیہ کے خلاف ریفرنس بنانے میں ملوث ہیں، جن کے دور میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں،نوکریوں سے نکالا گیا،جو ریٹائر جج لگا کر’’ڈیم فول عدالتی نظام‘‘بنانے پر تلے تھے وہ عدلیہ کو مشورے دے رہے ہیں۔برائے مہربانی عدلیہ کو مشورہ دینے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن