9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر دلائل طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ کھنہ میں درج 9 مئی واقعات کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر 15 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت دائر کی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر جیل حکم کی رپورٹ جمع نہ کرائے جانے پر سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجھوتھا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پروڈکشن جاری کئے، مگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جاتا۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔