• news

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  رائو اعجاز نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت بغیر کارروائی 28 مئی تک ملتوی کر دی۔ خالد خورشید کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہ ہوا ، وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن