امریکہ کی نوعمر آبادی میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
واشنگٹن(آئی ا ین پی ) امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح 20 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئے مطالعے نے ظاہر کیا ہے کہ دو دہائیوں کے دوران 10 سے 19 سال کی عمر کے 47,000 امریکیوں نے خودکشی کی اور ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔