امکان ہے مصنوعی ذہانت انسانیت کا خاتمہ کر دے گی مگر یہ خطرہ مول لینا چاہئے: ایلون مسک
نیویارک (نیٹ نیوز) ایلون مسک نے ایک بار پھر اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقاء کے لئے خطرہ تو قرار دیا ہے مگر ان کے خیال میں آگے بڑھنے کے لئے یہ خطرہ مول لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اتفاق کرتاہوں کہ ایسا دس یا بیس فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کا خاتمہ کر دے گی۔