• news

ترکمانستان کے سفیر کی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات، مبارکباد پیش کی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور ان کو تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی گئی۔ وزیر جام کمال نے ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں باہمی احترام اور برابری کے اصولوں پر مبنی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن