رینالہ میں مبینہ مقابلہ‘ خطرناک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
اوکاڑہ (نامہ نگار) پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو ڈاکو چک نمبر 11/1-R کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ صدر رینالہ پولیس پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکا تو پولیس نے تھوڑی ہی دور ایک ڈاکو ہلاک ہوا پایا گیا جس سے موٹر سائیکل اور نقدی، ناجائز اسلحہ ملا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے ڈا کو کی شناخت اقبال عرف بال عرف بنیامین کے نام سے ہوئی ہے جو اوکاڑہ‘ گجرات‘ پاکپتن اور فیصل آباد اضلاع میں 34 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔