چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے آپریشن‘ مزید 9 نکسل علیحدگی پسند ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 3 خواتین سمیت مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ تعداد 13 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، سپیشل ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) نے علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے بعد اب بھی جنگل سے نعشیںملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 9 نعشیں ملنے کے بعد تعداد 13 ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد علیحدگی پسند مائو نواز تھے۔ نکسل علیحدگی پسندوں کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔