• news

خواجہ سلمان رفیق کا فسٹولا سنٹر ، آر او پی ٹیلی میڈیسن کا افتتاح  

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں فسٹولا سنٹر اور آر او پی ٹیلی میڈیسن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پروفیسر ڈاکٹر معین، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء وارڈ میں بچوں کی عیادت کی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایچ آر سمیت دیگر تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔ جبکہ صوبہ میں بچوں کی غذائیت میں کمی کو پورا کرنے اور انکی صحت مند زندگی کا خیال رکھنے کیلئے بینظیر نشوونما پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ یہ بات آج صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں بینظیر نشوونما پروگرام کی لانچنگ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔بچوں کی صحت، زندگی کے تحفظ کیلئے پریوینٹو پروگرام دربارہ فعال کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بینظیر نشوونما سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ای پیپر-دی نیشن