• news

جہاں آرا وٹو کی عائشہ سے ملاقات ،علاج معالجہ پر اظہاراطمینان  

لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چیئر پرسن پی ایس پی اے جہاں آرا وٹو نے نئی زندگی پروگرام سے مستفید ہونیوالی تیزاب گردی کی شکار عائشہ سے اس کے گھر جا کر خصوصی ملاقات کی۔ وائس چیئرپرسن نے عائشہ کے جاری علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جہاں آرا وٹو نے عائشہ کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور تمام تر علاج حکومت پنجاب کی جانب سے کروانے کی یقین دہانی کروائی اور عائشہ کی مثاثرہ آنکھ کو بچانے کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا پی ایس پی اے کے نئی زندگی پروگرام کے تحت تیزاب گردی کے شکار اس بچی کو ناصرف علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن