• news

 یکم جولائی سے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس تاجر دوست سکیم کے تحت جمع کرانا ہوگا،ایف بی آر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم میںتمام ہول سیلرز، ،ریٹیلرز، ڈیلرز مثلاً جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، فرنیچر اور تزئین وآرائش کی دْکانیں اور تمام دْکانیں اس اسکیم میں شامل ہیں۔ یہ اسکیم تمام تاجر افراد کے لئے ہے ۔ ماسوائے ان کیٹگری کے کمپنی نیشنل اور انٹرنیشنل چین اسٹورز جو ایک سے زیادہ شہرمیں واقع ہوں۔ااگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروانا ہوگا۔اگر  آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور اپنا ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرواتے ہیں تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کیئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024 سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروائیں گے۔ آپ کی پہلی رجسٹریشن ختم نہیں ہوگی۔ تاجر دوست اسکیم تمام تاجروں کے لیے ہے۔ اگر کوئی تاجر پہلے سے رجسٹرڈہے اور اپنا گوشوارہ (ریٹرن)بھی جمع کرواتا ہے تو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ آپ اسکیم میں رجسٹرڈ شمار کئے جائیں گے۔ البتہ یکم جولائی 2024سے ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس اسی تاجر دوست اسکیم کے تحت جمع کروانا ہوگا اور سال 2024 کا ریٹرن معمول کے مطابق جمع کروائیں گے، جیسے پہلے جمع کرواتے رہے ہیں۔ تاجر دوست اسکیم میں ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ کار دیا گیا ہے،  دْکاندار یا تاجر کو  اِس اسکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن