• news

حافظ نعیم 72ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے کراچی میں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن 1972ء میں حیدرآباد، سندھ میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین کا تعلق علیگڑھ سے تھا۔ وہ نارتھ ناظم آباد کراچی میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ انھوں نے جامع مسجد دارالعلوم، لطیف آباد کراچی یونٹ 10 سے حفظ کیا۔ ابتدا ئی تعلیم نورالاسلام پرائمری سکول، حیدرآباد سے حاصل کی اور میٹرک علامہ اقبال ہائی سکول سے کیا۔ حیدرآباد سے میٹرک کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی۔ انہوں نے پاکستان شپ اونرز کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا۔ انہوں نے ملک کی معروف درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ میں کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور ایک فعال اور متحرک طالب علم رہنما کے طور پر اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن