• news

4 صنعتیں: ٹیکس چوری روکنے میں ناکامی، وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے سگریٹ، سیمنٹ، شوگر اور کھاد کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے میں ایف بی آر کی ناکامی پر آئی ایم ایف کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹریک اینڈٹریس نظام غیرفعال ہونے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ سی ای اوپاکستان سنگل ونڈ، سی ای اونیشنل آئی ٹی بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون اور ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی ایکمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شکایت کی تھی کہ  ایف بی آر 2 برس میں چار شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا  اطلاق نہیں کر سکا۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑی ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر گزشتہ دو سالوں میں سگریٹ، سیمنٹ، شوگر اورکھاد کے شعبوں نظام کا اطلاق نہیں کر سکا۔ تحقیقاتی کمیٹی نظام کی ناکامی میں ایف بی آر افسروں کے کردار کا بھی جائزہ  لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن