• news

توہین عدالت کیس  کا ملزم وکیل فرد جرم  کیلئے آج طلب 

لاہور (خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے توہین عدالت کیس کے ملزم  وکیل کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے آج 5 طلب کرلیا۔
،عدالت نے زاہد گورایہ ایڈووکیٹ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے،پولیس نے گرفتار وکیل زاہد محمود گورائیہ کو عدالت کے روبرو پیش کردیا، ملزم نے موقف اپنایا کہ میں اپنے کیے پر معافی مانگتا ہوں مجھے معافی دے دیں،میں نے جج صاحب سے معافی مانگی اور ابھی بھی معافی مانگنے کو تیار ہوں ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن