جاپان دو منصوبوں کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی)جاپان دو مختلف منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا،، پہلے منصوبے کے تحت سکھر میں موسمیاتی نگرانی کاریڈار نصب کیا جائے گا جس پر 5.5 ملین ڈالر صرف ہوں گے، جو جاپان فراہم کرے گا، اس سلسلے میں جاپان کے سفیر واڈا متشو ہیرو اور سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ ہوا، جاپان نے اس منصوبے کے لیے پہلے بھی مدد دی تھی تاہم لاگت بڑھ جانے کی وجہ سے مالی وسائل کی کمی ہو گئی جس کو پورا کرنے کے لیے یہ اضافی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جاپان کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملتان اور اسلام اباد کے منصوبے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کا90فی صد علاقہ موسمیاتی ریڈار سسٹم کے تحت آجائے گا، جاپان سندھ میں میٹرنل ہیلتھ کیئر کے منصوبے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ دے گا، اس سلسلے میں بھی گزشتہ روز دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔