• news

رمضان المبارک گزر چلا‘ پھل‘ سبزی فروشوں کی لوٹ مار جاری

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں  میں 24ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی  گراں فروشی جاری رہی اور دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر  کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر رہے ہیں، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 210روپے کی بجائے300، پیاز درجہ دوم 190 کی بجائے240، ٹماٹر درجہ اول100 کی بجائے130روپے، ٹماٹر درجہ دوم 90 کی بجائے100روپے، لہسن دیسی245 روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی440 کی بجائے550، لہسن چائنہ615 روپے کی بجائے700، ادرک تھائی لینڈ600روپے کی بجائے780، ادرک چائنہ590 کی بجائے750، کھیرا فارمی35روپے کی بجائے60، میتھی43 کی بجائے60روپے، بینگن68 کی بجائے85، بند گوبھی85 کی بجائے110، پھول گوبھی35کی بجائے90، شملہ مرچ180 کی بجائے220، شلجم 33روپے کی بجائے40روپے، مٹر 95 کی بجائے160، کریلا 190کی بجائے 250، کچنار 280 کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول130 کی بجائے250، لیموں چائنہ120کی بجائے250، مونگرے115کی بجائے130، مولی14 کی بجائے40روپے، پا لک فارمی27روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ65 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی 56 کی بجائے69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو  سیب گاچہ درجہ اول 220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے، کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن140 کی بجائے170، امرود درجہ اول180 کی بجائے200، انار قندھاری340 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن 125 کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن330کی بجائے370روپے، کینو درجہ دوم درجن180کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 160 کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول160 کی بجائے180، سٹرابری درجہ دوم100کی بجائے120 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن