لاکھ 27ہزار 359افغان باشندے وطن واپس چلے گئے
لاہور( این این آئی)پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 24مارچ سے3اپریل کے دوران مزید 6667افغان باشندے وطن واپس چلے گئے۔گزشتہ برس شروع کی جانے والی کارروائیوں کے بعد سے اب تک پاکستان سے واپس جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہے۔وطن واپس جانے والے افغان باشندوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں۔ایک ہفتے کے دوران وطن واپس جانے والے افغان باشندے 254 خاندانوں کی شکل میں تھے جن کے لیے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔