زرمبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ 87لاکھ ڈالر کی کمی‘سٹیٹ بنک
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ 87لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 29مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 13ارب 42 کروڑ76لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 13ارب 37کروڑ89لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1کروڑ 85لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔