• news

مرغی گوشت ‘ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب 

لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مرغی کے گوشت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آئینی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مرغی کے گوشت،چاول ، گھی ، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن