سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد کی قیادت میں وفد کا این آئی ٹی بی کا دورہ
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات کی سیکرٹری شاہیرہ شاہد کی قیادت میں وفد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( این آئی ٹی بی )کا دورہ کیاجہاں این آئی ٹی بی کے سی ای او بابر مجید بھٹی اور ان کی ٹیم نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ اس دورے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او بابر مجید بھٹی نے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔وفد کو ڈیٹا سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ این آئی ٹی بی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ ان مشترکہ کوششوں کا مقصد دونوں اداروں کی صلاحیتوں کو زیادہ فائدہ مند بنانا ہے۔اس موقع پر جی ٹو بی اور جی ٹو جی اور جی ٹو سی پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے موقع پرمختلف اداروں کے لیے بنائی جانے والے ڈویلپنگ ایپلیکشنزکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ایپلیکشن کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ دورے کے موقع پر دونوں اداروں نے مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔